کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی،درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے: ڈائریکٹرموسمیات

کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی،درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے: ...
کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی،درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے: ڈائریکٹرموسمیات

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں22سے24ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے،22سے24ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤکا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...