مدارس کوخبروں کا موضوع بنانے سے گریز کیا جائے،آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کو ئی اجلاس نہیں ہوا:قاری حنیف  جالندھری

مدارس کوخبروں کا موضوع بنانے سے گریز کیا جائے،آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے ...
مدارس کوخبروں کا موضوع بنانے سے گریز کیا جائے،آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کو ئی اجلاس نہیں ہوا:قاری حنیف  جالندھری

  


اسلام آباد(صباح نیوز)اتحاد تنظیمات مدارس یا وفاق المدارس کا آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کوء اجلاس نہیں ہوا,وفاق المدارس اور تنظیمات مدارس تعلیمی ادارے ہیں انہیں زیر بحث لانے سے گریز کیا جائے,خواہشات کو خبر بنا کر پیش کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

اتحاد تنظیمات مدارس کے ترجمان اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری  نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وفاق المدارس یا اتحاد تنظیمات مدارس کے کسی اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت یا عدم شرکت کا موضوع زیر بحث یا زیر غور نہیں آیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس تعلیمی ادارے ہیں انہیں بلاوجہ خبروں کا موضوع بنانے سے گریز کیا جائے ۔مولانا جالندھری نے کہا کہ صحافی دوست خواہشات کو خبر بنانے سے گریز کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...