رینجرزکی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی،16ملزمان گرفتار

رینجرزکی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی،16ملزمان گرفتار
رینجرزکی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی،16ملزمان گرفتار

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈاکس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف عرف ٹوپی جس کا تعلق لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلہ) گروپ سے ہے کوگرفتار کیا جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ شریف آباد، رضویہ، ماڑی پور اور شارع فیصل کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان ساجد خان، محمد علی، حاصل، سید خرم حسین، سعد اسلم عرف ماما، شہریار عرف ڈبو، محمد طارق، سیار خان، یوسف عرف چھوٹا اور علی خان کو گرفتارکیا جوڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ کلاکوٹ اور فیروز آبادکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان رشید عرف راشد عرف فٹبالر(لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ)، محمد شاہد عرف شیلا، کوثر عباس، نادر حسین اور محمد عثمان کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...