گرفتاری کے بعد خورشید شاہ کی طبیعت سے متعلق تشویش ناک خبر آگئی

گرفتاری کے بعد خورشید شاہ کی طبیعت سے متعلق تشویش ناک خبر آگئی
گرفتاری کے بعد خورشید شاہ کی طبیعت سے متعلق تشویش ناک خبر آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شا ہ کی گرفتاری کے بعد ان کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبر آگئی ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق پولی کلینک کے ڈاکٹر غلام مصطفی نے خورشید شاہ کا معائنہ کیا جس میں پی پی رہنما کی شوگر لیول اور بلڈ پریشر معمول سے زیادہ آیا ہے جبکہ ان کی دھڑکن کی رفتار بھی فی منٹ رفتار سے زیادہ ہے ۔ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کا میڈ یکل فٹنس سرٹیفکیٹ دینے سے معذرت کر لی ۔واضح رہے کہ آج نیب نے خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بنی گالا سے گرفتار کیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...