صحافی عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا چیلنج دے دیا

صحافی عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا چیلنج دے دیا
صحافی عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا چیلنج دے دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے شرابی قرار دیے جانے پر عارف حمید بھٹی نے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا چیلنج دے دیا ہے۔

نعیم الحق کی جانب سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ بے روزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام اپنی بوتل ختم کرنے کے بعد میرے خلاف غیر منطقی باتیں کرتا ہے، اب تک اس نے جو بھی باتیں کی ہیں وہ انتہائی بیہودہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ ان کی شراب نوشی اور جھوٹ بولنے کی عادت سے جان چھوٹ جائے، اللہ کرے کہ وہ اپنی ذات پر کچھ رحم کرے، آمین۔

نعیم الحق کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی نے انہیں میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ’ میں کسی بھی جگہ اپنا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار ہوں، نعیم الحق صاحب کیا آپ بھی میرے ساتھ اپنا معائنہ کرانے جائیں گے۔‘

خیال رہے کہ عارف حمید بھٹی نے 2 روز قبل ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔ ’چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے میں اوپر کون ہے ، نعیم الحق کے کمرے میں نیچے کون ہے، کس کا نام تبدیل کرکے جاتے ہیں، چند روز پہلے خان صاحب نے بھی انہیں برا بھلا کہا اور کہا کہ یار پی ایم سیکرٹریٹ میں تو یہ کام نہ کرو۔‘

عارف حمید بھٹی کی جانب سے سنگین نوعیت کا یہ الزام سامنے آنے کے بعد نعیم الحق نے ان پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...