وزیر اعظم عمران خان کا ڈی پی او قصور کو ہٹانے کا اعلان لیکن اس کی جگہ کسے لگایا گیا؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قصور میں بچوں کے قتل کے پیش آنے والے حالیہ واقعات کا نوٹس لیے جانے کے بعد اسی افسر کو ڈی پی او تعینات کردیا گیا ہے جس کو زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر قصور میں پیش آنے والے بچوں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعات پر ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ان کی جگہ ڈی پی او قصور کے عہدے پر اے آئی جی کمپلینٹس زاہد نواز مروت کوتعینات کرتے ہوئے انہیں فوری قصور پہنچ کر ڈی پی او کا چارج سنبھالنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الٰہی کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں جب زینب قتل کیس سامنے آیا تھا تو اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے زاہد نواز مروت کو ڈی پی او قصور تعینات کیا تھا ۔