نیب اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہا ہے،یہ رویہ ملک اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے:اسفند یار ولی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ نیب اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہا ہے،نیب کا یہ رویہ ملک اور جمہوریت کیلئے کسی صورت فائدہ مند نہیں ہوسکتا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان نے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری گھناؤنا اور قابل مذمت اقدام ہے،اسمبلی کے رواں سیشن کے باوجود سپیکر کو اطلاع دیئے بغیر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہا ہے،نیب کا یہ رویہ ملک اور جمہوریت کیلئے کسی صورت فائدہ مند نہیں ہوسکتا، نیب نے وہی نیب زدہ اور نیب زادوں والا رویہ اپنا رکھا ہے،نیب کو کرپشن ایسی کسی جگہ نظر نہیں آرہی جہاں الزامات پی ٹی آئی پر عائد ہوتے ہوں۔انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ جس کیس میں رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا اس میں پہلے ہی ان کو کلیئر کیا جا چکا تھا ۔