ابرار احمد مرزا کو تین سال کے لئے ڈی جی حج تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (آن لائن) ابرار احمد مرزا کو ڈی جی حج تعینات کر دیا گیا‘ تعیناتی کا اطلاق تین سال کے لئے30 ستمبر سے ہو گا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے افسر ابرار احمد مرزا کو ڈائریکٹر جنرل حج تعینات کر دیا گیا۔ ابرار احمد کو تین سال کے لئے ڈی جی حج تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا اطلاق 30 ستمبر 2019 سے ہوگا‘ گریڈ 20 کے ابرار احمد وزارت خزانہ میںجوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ابرار احمد مرزا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔