”میں آپ کو بلینک چیک دیتا ہوں تاکہ ۔۔۔“گرفتاری سے قبل خورشید شاہ نے حامد میر کو ایسی بات کہہ دی کہ خود اینکر پرسن نے بھی شدید حیرانگی کا اظہار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن حامد میر نے بتا یا ہے کہ خورشید شاہ نے ایک بار ملاقات میں بتا یا تھا کہ میرے اکاونٹ میں چند لاکھ روپے ہیں تو میں نے حیرانگی سے ان سے پوچھا کہ آپ امیر شخصیت ہیں یہ بات مجھے سمجھ نہیں آتی تو خورشید شاہ نے کہا کہ میرے دو اکاونٹ ہیں ،میں تمہیں بلینک چیک دے دیتا ہوں تاکہ تمہیں پتہ چل جائے کہ میرے اکاونٹ میں کتنے پیسے ہیں ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جب طورخم بارڈر پر عمران خان نے اپوزیشن کو للکار ا تو پہلے اس بات کی سمجھ نہیں آئی لیکن پھر تھوڑی دیر بعد خورشید شاہ کی گرفتاری پر سمجھ آگئی ۔حامد میر نے کہا کہ دوپہرکو ایک پیپلز پارٹی کے رہنما کہہ رہے تھے کہ حکومت اگلے کچھ دنوں میں بڑی بڑی گرفتاریاں نہیں کرے گی ،میں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کیونکہ میری اطلاع ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کراچی سے بھی گرفتاریاں ہو نگی ،عمران کی تقریر اور خورشید شاہ کی گرفتاری سے پتہ چل گیا ہے ،عمران خان انچارج ہیں اور وہ کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا پھر گرفتاری ہو جاتی ہے ۔