مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے خاتون سمیت چار معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے خاتون سمیت 4کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے گزشتہ روز بارہ مولا میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ دو روز میں مقبوضہ وادی میں شہید ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج ہونے والے خاتون اور کشمیری نوجوان کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے قابض افواج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں چھ کشمیریوں کی شہادت پر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے وادی میں ہڑتال کی کال دے دی۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کل جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔