زیادتی متاثرین کےحوالےسے قانون سازی انسانیت کی بات،مجھے نہیں لگتا کہ اپوزیشن۔۔۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے حزب اختلاف کو مشکل میں ڈال دیا 

  زیادتی متاثرین کےحوالےسے قانون سازی انسانیت کی بات،مجھے نہیں لگتا کہ ...
  زیادتی متاثرین کےحوالےسے قانون سازی انسانیت کی بات،مجھے نہیں لگتا کہ اپوزیشن۔۔۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے حزب اختلاف کو مشکل میں ڈال دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری   نے کہاہے کہ  زیادتی کے متاثرین کے حوالے سے ہونے والی  قانون سازی انسانیت کی بات ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اپوزیشن اس پر بھی سیاست کرے گی، اگر وہ ایسا کرتی ہے تو ان کی اصلیت قوم کے سامنے  آجائیگی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سی سی پی او کے حوالے سے کہا کہ پارلیمان جس کو بلانا چاہیے بلاسکتا ہے ، پارلیمان جس کو بلائے اس کو آنا چاہیے تا کہ عوامی نمائندوں کے مؤقف سے آگاہ کیا جائے،زیادتی کے متاثرین کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی انسانیت کی بات ہے، مجھے نہیں لگتا اپوزیشن اس پر بھی سیاست کرے گی، اگر وہ ایسا کرتی ہے تو ان کی اصلیت قوم کے سامنے  آجائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون سازی کر رہے ہیں،زیادتی کے کیسز پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سرعام پھانسی سے متعلق کابینہ میں کوئی بحث نہیں ہوئی۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بل بھی جلد اسمبلی میں آئے گا، یہ ہماری عوام سے بہت پہلے کی کمٹنٹ  ہے۔