پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر56بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے اپنی حدود میں موجود دس بھارتی کشتیوں اور 56 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق یہ کاررائی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے غیرملکی کشتیوں کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی اطلاع پرکی ہے۔ اطلاع ملنے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے ایئرکرافٹ کو سرویلینس کے لیے بھیجا۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایئر کرافٹ نے کشتیوں کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد جہاز نے اپنی حدود میں موجود دس بھارتی کشتیوں اور 56 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔