موٹروے کیس، ملزم عابد نے بھیس بدل لیا، کیا حلیہ اپنا رکھا ہے؟ سالی نے بھانڈا پھوڑ دیا
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی سالی نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم نے بھیس بدل رکھا ہے۔
ملزم عابد ننکانہ صاحب سے بھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم نے اپنی سالی کشور بی بی کو ننکانہ صاحب کے رائے بلار بھٹی پارک میں ملنے کیلئے بلایا۔ کشور بی بی نے محلے داروں کے ذریعے پولیس کو اطلاع کروادی۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔
24 نیوز کے مطابق ملزم کی سالی کشور بی بی نے بتایا کہ عابد نے کلین شیو کرکے حلیہ بدل رکھا ہے ، اس کے کپڑۓ بھی پھٹے ہوئے تھے، پارک میں پولیس اہلکار پہنچے تو عابد کو شک ہوگیا، عابد نے پوچھا کہ یہ لوگ کون ہیں؟ میں نے بہانہ کیا لیکن عابد سمجھ چکا تھا ، اس نے مجھے دھکا دیا اور فرار ہوگیا۔ عابد کے فرار ہونے کے بعد ہماری جان کو بھی خطرات لاحق ہیں۔