پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا طلب کیا گیاہنگامی اجلاس آج ہوگا
سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا طلب کیا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس طلب کیا جو آج شام ساڑھے چاربجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق اہم امور پر غور و خوص کیا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے طلب کردہ قومی سلامتی کے ہنگامی اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماو¿ں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔