خواجہ حمید الدین سیالوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سیال شریف میں ادا کی جائے گی

خواجہ حمید الدین سیالوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سیال شریف میں ادا کی جائے ...
خواجہ حمید الدین سیالوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سیال شریف میں ادا کی جائے گی

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سیال شریف میں ادا کی جائے گی۔

نجی ٹی وی 92 کے مطابق پیر قاسم سیالوی نے کہاہے کہ خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سیال شریف میں ادا کی جائے گی،خواجہ حمید الدین سیالوی کو خواجہ شمس العارفین، خواجہ محمد دین، خواجہ ضیاالدین کے پہلو میں دفن کیا جائے گا ۔

پاکستان بھر سے مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد سیال شریف پہنچنا شروع ہو گئی،مریدین کی بڑی تعداد سیال شریف پہنچ گئی ،پولیس نے سیال شریف کی سکیورٹی سخت کردی ،ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیاں مین روڈ پر روکنا شروع کردی گئیں ۔

مریدین پیدل قیام گاہ حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی پر پہنچنے لگے ،خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کے انتقال کے سوگ میں سیال شریف اور تحصیل ساہیوال کے تمام بازار بند رکھنے کااعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -سرگودھا -