عالمی بینک ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے،عاصم سلیم باجوہ 

عالمی بینک ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ...
عالمی بینک ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے،عاصم سلیم باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ عالمی بینک ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے،ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے ۔


چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کوکان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات دی ہیں ،کان کنی کی ترقی، منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ اصلاحات سے مقامی سرماریہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔