عوام کیلئے پریشان کن خبر ، ایک اور سہولت کے پیسے بھی شہریوں سے لینے کا فیصلہ کر لیا گیا 

عوام کیلئے پریشان کن خبر ، ایک اور سہولت کے پیسے بھی شہریوں سے لینے کا فیصلہ ...
عوام کیلئے پریشان کن خبر ، ایک اور سہولت کے پیسے بھی شہریوں سے لینے کا فیصلہ کر لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے شہرمیں صفائی اور کوڑا کرکٹ مفت ٹھکانے لگانے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق مالی خسارے کا شکار فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی اور کوڑا اٹھانے کے لیے 8 کروڑ روپے ماہانہ خرچ کرنا پڑتے ہیں لیکن کمپنی کی آمدن صفر ہے۔اب ایف ڈبلیو ایم سی شہریوں سے ماہانہ 50 سے 400 روپے تک بلز کی صورت میں وصول کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس پر عملدآمد کے لیے حکومت پنجاب کی منظوری کا انتظار ہے۔
یہ یوزر چارجز ہیں جو کمپنی اپنی خدمات کے سلسلے میں لوگوں سے وصول کرے گی جب کہ اس کا تعین نہیں ہو سکا کہ کتنے یوزر چارجز ہوں گے اور موڈ آف کلیکشن کیا ہو گا، یہ ابھی حکومت طے کرے گی۔اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ اب یہ ایک نیا اور بل بم پھٹنے کے لیے تیار ہے جو سرا سر زیادتی ہے، صفائی کے بدلے ماہانہ بل وصول کرنے سے ان پر اضافی بوجھ پڑے گا، ویسٹ میجمنٹ کپمنی کو چاہیے کہ ہمارے اوپر رحم کریں اور بل لگا کر نہ بھجیں۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو امید ہے کہ ماہانہ بلز کی آمدن سے شہر میں صفائی کے انتطامات میں مزید بہتری آسکے گی۔

مزید :

قومی -