ڈی آئی جی کی اسلام آباد رہائش گاہ میں چوری

ڈی آئی جی کی اسلام آباد رہائش گاہ میں چوری
ڈی آئی جی کی اسلام آباد رہائش گاہ میں چوری
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریننگز کراچی ناصر آفتاب کے اسلام آباد میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں چوریاں اور ڈاکے بڑھنے لگے ہیں اور ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی ناصر آفتاب کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔ ڈاکو جی ٹین میں ان کے گھر سے گولڈ میڈل اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔ جی الیون فور میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، پاو¿نڈز اور موبائل فون لے گئے۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب کا گھر تھانہ رمنا کی حدود میں واقع سیکٹر جی ٹین میں ہے۔ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہا ہوں پھر ہی مزید تفصیلات سے آگاہ کرسکتا ہوں۔ ابھی تک تھانہ رمنا میں کوئی درخواست نہیں دی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نیشنل بینک کے مینجر کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔تھانہ کورال کی حدود میں پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سید رضا نقوی نیشنل بینک کے سیلز مینجر صبح اپنے آفس کے باہر پہنچے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا جا رہا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -