آج میری گرفتاری کی سالگرہ ہے ،خورشید شاہ
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہاہے کہ آج میری گرفتاری کی سالگرہ ہے ،میری آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،مجھے آزاد کرنے کا حکم دیا گیاتو نیب والے ہائی کورٹ چلے گئے، ہرچیز کا سامنا کرنے کےلئے موجود ہوں ، باہر نہیں جاؤں گا۔
خورشید شاہ نے احتساب عدالت پیشی پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ سیشن میں اپوزیشن کی تعداد 192 تھی لیکن اتنے شریک نہ ہوئے،وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،وزیراعظم نے قوم سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا،اپوزیشن کا ایک پیج پر آنا وقت کی ضرورت ہے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ حکومت کو بھی کرپشن کرپشن کا شور اب ختم کرنا ہوگا، حکومت کے زی شعور لوگ ریاست پاکستان کےلئے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہاکہ قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے۔