رائیونڈ میں خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

رائیونڈ میں خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
رائیونڈ میں خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق تھانہ رائیونڈ کی حدود میں خاتون سے زیادتی کرنیوالے 2ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ ملزم سجاد اور قاسم نے دورانِ ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ، سی ڈی آرز، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔سی سی پی او عمر شیخ کا کہنا ہے کہ سفاک درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -