قائد اعظم ٹرافی، کورونا ٹیسٹنگ میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آگیا

قائد اعظم ٹرافی، کورونا ٹیسٹنگ میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آگیا
قائد اعظم ٹرافی، کورونا ٹیسٹنگ میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آگیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لاہور (ویب ڈیسک) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے صوبائی ایسوسی ایشنز اسکواڈز کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کو پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا۔

103 افراد کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جن کے دوسرے ٹیسٹ 18 ستمبر کو پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرِنگرانی ہوں گے۔سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے ملتان جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب لاہور کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔

ایک فرد کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جسے آئندہ پانچ روز کے لیے ان کی رہائش گاہ میں سیلف آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کو پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ 22 ستمبر کو پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کو جمع کروانی ہے۔

مزید :

کھیل -