زیادتی کے بعد بچی کا قتل، عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمسن بچوں کی خصوصی عدالت نے 6سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزاسنا دی ہے۔ عدالت نے جرم ثابت مجرم رستم علی کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔بچوں کی خصوصی عدالت کے جج وسیم احمد نے مجرم رستم علی کو موت کی سزا سنائی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مجرم کےخلاف لاہور کے تھانہ ڈنفس اے پولیس نے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا۔ مجرم پر چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مجرم رستم علی گھریلو ملازم تھا۔ رستم علی نے اپنے مالک کی بچی کو جنسی تشدد کرکے قتل کیا۔