مسٹر پاکستان ورلڈ 2020 کا ٹائٹل جیتنے والے نوجوان نے اپنی تمام قوتیں پاکستان کیلئے وقف کردیں ،امریکہ چھوڑ کر اپنی مٹی پر واپس آ گیا 

 مسٹر پاکستان ورلڈ 2020 کا ٹائٹل جیتنے والے نوجوان نے اپنی تمام قوتیں پاکستان ...
 مسٹر پاکستان ورلڈ 2020 کا ٹائٹل جیتنے والے نوجوان نے اپنی تمام قوتیں پاکستان کیلئے وقف کردیں ،امریکہ چھوڑ کر اپنی مٹی پر واپس آ گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسٹر پاکستان ورلڈ 2020 کا خطاب حاصل کرنے والے امریکی نژاد پاکستانی ”سید کیوان حسنین “نے پاکستان سے لازوال محبت کا ثبوت اپنی تمام قوتیں اس کے شہریوں کی خدمت کیلئے صرف کرنے کیلئے وقف کر تے ہوئے دیا ہے ، جس کی مثال ڈھونڈنا بھی مشکل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سید کیوان حسنین 2020 میں منتخب ہوئے اور ساتھ ہی کورونا آ گیا تاہم انہوں نے پہلے کورونا کیلئے کام کیا اور اس کے بعد جب ان کی ملاقات پنجاب کے گورنر چوہدری سرور سے ہوئی تو انہوں نے کیوان کو سرور فاونڈیشن کی یوتھ کا انٹر نیشنل سفیر مقرر کر دیا ، جس کہ اب پاکستان میں کلین واٹر ، میڈیکل فسیلیٹیز فارینگ چلڈرن ، ہنر سیکھنے والی عورتوں کیلئے کام کر رہے ہیں ۔

کیوان حسنین نے صرف یہ ہی نہیں بلکہ انہوں نے مس پاکستان ورلڈ عریج چوہدری کے ساتھ بھی ہاتھ ملایا اور اب وہ جانوروں کے حقوق سے متعلق بھی کام کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ وہ مدرسوں میں گئے ہیں ، یتیم بچوں کے خصوصی سینٹر کا دورہ کیا اور وہ وہاں پر بھی بچوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ کیوان حسنین مسیحی برادری کے غریب بچوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ سٹریٹ کڈز اور نوجوان لڑکیوں کو ان کی تعلیم میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

کیوان حسنین کے بارے میں جو معلوما موصول ہو ئی ہیں ان کے مطابق وہ بچپن سے پاکستان آتے رہے ہیں اور ان کی دل میں یہ خواہش پروان چڑھتی رہی کہ وہ پاکستان کو بھی امریکہ کی طرز کا بنائیں تاہم وہ ایسا تو کر نہیں سکتے لیکن ان کی حدود میں آنے والے کام اللہ تعالیٰ کی مدد سے وہ کر رہے ہیں ۔کیوان حسین ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد اب امریکہ چھوڑنے کے بعد پاکستان آ چکے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -