22لاکھ کے جہیز اور27 تولہ سونے کی واپسی کی درخواست پر سماعت ، خاتون کے سابق شوہر سے 27 اکتوبر کو جواب طلب 

22لاکھ کے جہیز اور27 تولہ سونے کی واپسی کی درخواست پر سماعت ، خاتون کے سابق ...
22لاکھ کے جہیز اور27 تولہ سونے کی واپسی کی درخواست پر سماعت ، خاتون کے سابق شوہر سے 27 اکتوبر کو جواب طلب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے 22لاکھ کے جہیز اور27 تولہ سونے کی واپسی کی درخواست پر سماعت خاتون کے سابق شوہر محمد خان سے 27 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں 22لاکھ کے جہیز اور27 تولہ سونے کی واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے کہاکہ کیا اتنا جہیز اور سونا دینے کی خاتون کے والد کی مالی حیثیت تھی ،پہلے بتائیں لڑکی کاوالد کیا کام کرتا ہے،ماتحت عدالت میں دعویٰ پر یک طرفہ فیصلہ ہوا ہے ۔

وکیل درخواست گزارنے کہاکہ خاتون کے والد کے پاس کروڑوں روپے کے پلاٹس اور دیگر پراپرٹی ہے ، عدالت نے کہاکہ کیا یہ پراپرٹی کی ملکیتی دستاویزات ماتحت عدالت میں پیش کی گئیں ، وکیل نے کہاکہ جی ماتحت عدالت میں جائیدادوں کی ملکیتی ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا ، ماتحت عدالت کے فیصلے کے باوجود جہیزاورسونا واپس نہیں کیا جارہا،عدالت نے خاتون کے سابق شوہر محمد خان سے 27 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -