موٹر وے کیس ، عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری، پولیس نے قصور کے ایک گاﺅں کی گھیرا بندی کر لی ، کتنے افراد کو حراست میں لے لیا 

موٹر وے کیس ، عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری، پولیس نے قصور کے ایک گاﺅں کی ...
موٹر وے کیس ، عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری، پولیس نے قصور کے ایک گاﺅں کی گھیرا بندی کر لی ، کتنے افراد کو حراست میں لے لیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے 5 مزید رشتے داروں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

مقامی اخبار ” ڈان نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ضلع قصور کے گاو¿ں میں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کیا اور مفرور ملزم عابد کے مزید 5 رشتے داروں کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ کے لیے انہیں لاہور منتقل کردیا ہے ۔محکمہ انسداد دہشت گردی ، کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد، لاہور اور قصور پولیس نے راو¿ خان والا گاو¿ں میں آپریشن میں حصہ لیا، ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی تب کی گئی جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عابد مالہی کی قصور میں اپنے رشتے داروں کو کی گئی کالز کا سراغ لگایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے فوری بعد لاہور سے قصور کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ ہوئیں اور گاو¿ں کے 2 کلومیٹر کے دائرے میں بھاری نفری تعینات کی۔پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران پولیس نے عابد مالہی کے 2 کزن، ایک خاتون اور 2 دیگر رشتے داروں کو حراست میں لے لیا، بعد ازاں ان تمام افراد کو پوچھ گچھ کے لیے سخت سیکیورٹی میں لاہور لایا گیا۔اس سے قبل پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں سے ملزم کے بھائی، والد، اہلیہ اور ایک کم سن بیٹی کو بھی تحویل میں لیا تھا۔

مزید :

قومی -