”ریفرنس بنانے کا مقصد شاہد خاقان عباسی کی زبان بند کراناچاہتے ہیں“، سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ کردیا

”ریفرنس بنانے کا مقصد شاہد خاقان عباسی کی زبان بند کراناچاہتے ہیں“، سندھ ...
”ریفرنس بنانے کا مقصد شاہد خاقان عباسی کی زبان بند کراناچاہتے ہیں“، سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی غیرقانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں یہ ثابت کرنا ہوتا کہ تفتیشی بدنیتی پر مبنی ہے، دیکھنے میں آتا ہے شاہد خاقان عباسی موجودہ وفاقی حکومت پر کھلم کھلا تنقید کرتے ہیں،شاہد خاقان عباسی کیخلاف پہلے بھی اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جس میں 7 ماہ جیل میں رہے، اس بات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا نیب نے سیاسی دباﺅ میں لانے کیلئے ریفرنس بنایا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہاہے کہ ریفرنس بنانے کا مقصد شاہد خاقان عباسی کی زبان بند کراناچاہتے ہیں ،نیب نے تفتیش میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو شامل نہیں کیا۔تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ دلچسپ بات ہے ان الزامات کو ماتحت عدالت میں ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا،تمام ملزموں کے نام فوری ای سی ایل میں شامل کئے جائیں ۔

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نیب صرف یکہ طرفہ کارروائی کررہی ہے،عدالت نے نیب پراسکیوٹر اور تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ اکثریتی پارٹی کیخلاف کتنے ریفرنس فائل کئے، لیکن نیب حکام اور پراسکیوٹر اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -