سندھ حکومت کا دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک موخر

سندھ حکومت کا دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک موخر
سندھ حکومت کا دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک موخر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک موخرکردیا،چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسیں 21 ستمبر سے نہیں لگیں گی ۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور عملے کے 14ہزار سے زائدٹیسٹ کرائے گئے ہیں،کورونا ٹیسٹ کے89نتائج مثبت آئے ، سکولز کا نقصان پورا کرنے کیلئے بچوں کی صحت کو داﺅ پر نہیں لگا سکتے، اگر کسی بچے کو وائرس ہوتا ہے تو یہ مزید پھیلے گا۔

انہوں نے کہاکہ21ستمبر سے شروع کی جانے والی کلاسز موخر کررہے ہیں ،اب مڈل کلاسز 21ستمبر سے شروع نہیں ہوں گی،یہ مرحلہ 28ستمبر تک موخرکیاجارہا ہے ،سعید غنی نے کہاکہ ہم صورتحال کا جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -