اسلام آبادہائیکورٹ نے تیزگام حادثے کی شفاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

اسلام آبادہائیکورٹ نے تیزگام حادثے کی شفاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے تیزگام حادثے کی شفاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سانحہ تیزگام کی شفاف تحقیقات اور معاوضہ ادائیگی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے تیزگام حادثے کی شفاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹا دی ،عدالت نے کہاہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائے گا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں اسلام آبادہائیکورٹ میں سانحہ تیز گام ایکسپریس کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کہاکہ وزارت داخلہ ، پولیس اور ریلوے اپنی انکوائری کررہی ہے ،وکیل درخواست گزار نے کاکہاکہ وزیر ریلوے کا حادثے پر جو کنڈکٹ رہا اس پر انہیں مستعفی ہونا چاہئے تھا ، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اگر کنڈیکٹ پر استعفیٰ دینا پڑا تو سارے وزراءکو استعفیٰ دینا پڑے گا ۔استعفیٰ اخلاقی بنیادو ںپر دیا جاتا ہے پاکستان میں ابھی اخلاقیات اس سطح تک پہنچی نہیں ۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ موٹروے زیادتی کیس کی ساری تحقیقات میڈیا پر ہی ہو رہی ہیں ، پوراپاکستان ہی موٹروے کیس کا تفتیشی افسر بنا ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -