بھارت کا کلبھوشن کیلئے غیر ملکی وکیل مقرر کرنے کامطالبہ ماننا ممکن نہیں، ترجمان دفتر خارجہ 

بھارت کا کلبھوشن کیلئے غیر ملکی وکیل مقرر کرنے کامطالبہ ماننا ممکن نہیں، ...
بھارت کا کلبھوشن کیلئے غیر ملکی وکیل مقرر کرنے کامطالبہ ماننا ممکن نہیں، ترجمان دفتر خارجہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہاہے کہ بھارت کلبھوشن کیلئے مسلسل غیر ملکی وکیل مقرر کرنے کا مطالبہ کررہا ہے،پاکستان کے قانون کے مطابق یہ ممکن نہیں ،کلبھوشن سے متعلق وکیل مقرر کرنے کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ گزشتہ روز مل گیا تھا،وزارت خارجہ عدالتی احکامات پر عمل کرنے کاپابند ہے ،ترجمان زاہد حفیظ نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ کاخط پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوا دیاگیاہے ،جیسے ہی ہائی کمشنر رپورٹ بھیجیں گے وہ عدالت عالیہ میں جمع کرا دی جائے گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،نسلی تعصب کی بنیاد پرآبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہے،مقبو ضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے ،ترجمان زاہد حفیظ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے،300کشمیریوں کو گزشتہ ایک سال میں شہید کر دیا گیا ،وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پوری شدت سے اٹھائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -