موٹر وے کیس کے نامزد ملزم عابد کی تصویر اور دیگر معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی ہو گئی

موٹر وے کیس کے نامزد ملزم عابد کی تصویر اور دیگر معلومات لیک کرنے والے شخص کی ...
موٹر وے کیس کے نامزد ملزم عابد کی تصویر اور دیگر معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) موٹر وے زیادتی کیس کے نامزد ملزم عابد کی تصویر اور دیگر معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی ہو گئی۔

جیونیوز کے مطابق ایوان وزیراعلی کو موٹر وے زیادتی کیس کی تصویر لیک ہونے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، ملزم کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھجوائی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے ملزم کی معلومات فارنزک ڈپارٹمنٹ سے لیک ہوئی، اور جس شخص نے معلومات لیک کیں اس کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کی معلومات لیک کرنے سے متعلق حتمی رپورٹ وزیراعلی عثمان بزدار کو دورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم کی تصویر اور دیگر معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -