نوعمر لڑکی کے ساتھ 11 افراد کی جنسی زیادتی، پھر عمارت کی چھٹی منزل سے نیچے پھینک دیا گیا، پوری دنیا کانپ اُٹھی

نوعمر لڑکی کے ساتھ 11 افراد کی جنسی زیادتی، پھر عمارت کی چھٹی منزل سے نیچے ...
نوعمر لڑکی کے ساتھ 11 افراد کی جنسی زیادتی، پھر عمارت کی چھٹی منزل سے نیچے پھینک دیا گیا، پوری دنیا کانپ اُٹھی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک نوعمر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دینے کا ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے کہ دنیا کانپ اٹھی۔ میل آن لائن کے مطابق 19سالہ حمدی محمد فرح نامی اس لڑکی کو 11سے زائد سفاک درندوں نے ایک رہائشی عمارت کی چھٹی منزل پر واقع فلیٹ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر چھٹی منزل سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ہولناک واقعے پر صومالیہ میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کی طرف سے تاحال ملزمان کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے ایک دوست نے اس عمارت میں بلایا تھا جہاں اس نے 11سے زائد مزید مردوں کو بھی بلا رکھا تھا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -