سونے کی قیمت بڑھ گئی

سونے کی قیمت بڑھ گئی
سونے کی قیمت بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 952 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات پاکستان  میں بھی دیکھے گئے ہیں اور یہاں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 740 روپے کے اضافے کے ساتھ 98 ہزار 379 روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -