معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر انتقال کرگئیں

معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر انتقال کرگئیں
معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر انتقال کرگئیں

  

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں فیشن ڈیزائننگ کی بڑی شخصیت شربری دتہ انتقال کرگئیں۔

63 سالہ شربری دتہ کولکتہ میں مقیم تھیں اور اکیلی ہی رہتی تھیں، گزشتہ رات ان کی گھر کے باتھ روم سے لاش ملی۔ اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے تاہم ان کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم بھی کیا جارہا ہے۔

63 سالہ شربری دتہ "شنیا" نامی فیشن برانڈ کی بانی تھیں، انہوں نے کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس برانڈ کی بنیاد رکھی تھی اور اس کا دائرہ کافی وسیع کرچکی تھیں۔ کولکتہ شہر میں ان کے برانڈ کی کئی آؤٹ لیٹس تھیں۔ 

مزید :

تفریح -