منی لانڈرنگ قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، ملک نعروں سے نہیں بلکہ ۔۔۔۔وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ بڑا دعویٰ کردیا 

منی لانڈرنگ قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، ملک نعروں سے نہیں بلکہ ...
منی لانڈرنگ قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، ملک نعروں سے نہیں بلکہ ۔۔۔۔وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ بڑا دعویٰ کردیا 

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ بریگڈئیر (ر) اعجاز احمد  شاہ  نے کہا  ہے کہ ملک نعروں سے نہیں، احتساب سے ٹھیک ہوگا، جو اقتدار میں ہیں ان کا احتساب پہلے کرنا ہوگا، منی لانڈرنگ قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگڈئیر (ر) اعجاز احمد  شاہ نے لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم اپنا 60 فیصد وقت اکانومی کو درست کرنے کو دیتے ہیں،سب کو پتہ کہ ہمیں ملک کس حالت میں ملا؟ ٹیکس کی وصولی ایک اہم کام ہے سب کو ٹیکس دینا چاہیے، اگر مقامی سرمایہ کار اپنا سرمایہ ڈھاکہ لے جائیں گے تو کیا پیغام جائے گا؟ یہاں بیرونی سرمایہ کار کیوں آئے گا؟ ہم اقدامات اٹھا رہے ہیں کیونکہ امن و امان سرمایہ کاری کے لئے بہت ضروری ہے، منی لانڈرنگ قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، یہ قانون تب بھی موجود ہوگا جب ہم اپوزیشن میں ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں سے کہا ہے اگر میں غلط کام کروں تو میری گاڑی کو اینٹیں ماریں اورمیری گاڑی کے شیشے توڑ دیں  انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں کسی سے زیادتی نہیں ہونے دیتا، میرا اعلان ہے میرے حلقے میں کوئی پولیس افسر پٹواری غلط کام کرے تو میں ذمہ دار ہوں،میں نے لوگوں سے کہا ہے اگر میں غلط کام کروں تو میری گاڑی کو اینٹیں ماریں اورمیری گاڑی کے شیشے توڑ دیں۔ اعجاز شاہ کاکہنا تھا کہ کورونا ابھی گیا نہیں سب کو احتیاط کرنا ہو گی میں نے دو بھائی اس وبا سے کھوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -