تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہو گا ؟سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے آگئے، نیا تنازعہ پیدا ہونے کا خدشہ

تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہو گا ؟سندھ حکومت اور وفاق آمنے ...
تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہو گا ؟سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے آگئے، نیا تنازعہ پیدا ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 23سمتبر سے کلاسز شروع ہوں گی،شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے کی کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،22ستمبر کو این سی او سی اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال خراب نہ ہوئی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے،23ستمبر کو چھٹی،ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز شروع کردیں گے. انہوں نے کہا کہ شیڈول مل کر بنایا تھا ، سعید غنی پہلے مشورہ کر لیتے تو اچھا ہوتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے 21 ستمبر سے سکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا مگر صورتحال قدرے بہتر تھی تاہم  21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت نہیں کھول رہے، صورتحال کا جائزہ لیں گے، 28 ستمبر کو مڈل کلاسز بلاسکتے ہیں، ابتر صورتحال پر مڈل کلاسز کی تاریخ بڑھاسکتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم سے بات کروں گا، صورتحال خراب ہوتی نظر آتی ہے تو این سی او سی میٹنگ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہمیں صورتحال کو دیکھتے ہوئے خود بھی فیصلہ کرنا چاہیے ، جانتے ہیں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے مگر بچوں کی صحت پر کوئی سجھوتہ نہیں، سکول کھولنے کے باوجود آن لائن کلاسز کا سلسلہ نہیں روکیں گے۔

مزید :

قومی -