موٹروے کیس، حلیہ بدلنے والے ملزم عابد کے مختلف خاکے تیار

موٹروے کیس، حلیہ بدلنے والے ملزم عابد کے مختلف خاکے تیار
موٹروے کیس، حلیہ بدلنے والے ملزم عابد کے مختلف خاکے تیار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کے مختلف خاکے تیار کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ملزم عابد علی کے 6 سے 7 مختلف  خاکے تیار کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کوئی بھی روپ اختیار کیا ہوگا۔ 

پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے خاکوں میں ملزم کے روپ بدلنے کا ہر ممکنہ پہلو دکھایا گیا ہے۔ کسی خاکے میں سر سے گنجا دکھایا گیا ہے تو کسی خاکے میں ملزم کلین شیو ہے، ایک خاکے میں فرنچ کٹ ہے ۔

خیال رہے کہ جمعرات کو ملزم ننکانہ صاحب میں اپنی سالی سے ملنے گیا تھا، اس کی سالی نے پولیس کو اطلاع کروائی لیکن ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ عابد کی سالی نے انکشاف کیا تھا کہ ملزم نے حلیہ بدل رکھا ہے، جس کے بعد یہ ممکنہ خاکے تیار کیے گئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -