بیلجیئم کی شہزادی کی فوجی ٹریننگ لیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں

بیلجیئم کی شہزادی کی فوجی ٹریننگ لیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں
بیلجیئم کی شہزادی کی فوجی ٹریننگ لیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئیں
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم کی ولی عہد شہزادی الزبتھ ان دنوں فوجی تربیت لے رہی ہیں اور اس تربیت کے دوران ان کی لی گئی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق شہزادی الزبتھ نے ہائی سکول سے گریجوایشن کے بعدآرمی کیمپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وہ پہلی شہزادی ہے جس نے ملٹری سکول میں تربیت لینی شروع کی ہے اور اس کام میں وہ اپنے والد فلپ کی پیروی کر رہی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق اس وقت شہزادی الزبتھ کی بنیادی فوجی ٹریننگ جاری ہے۔ وہ بیلجیم کے شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ فوجی سکول جوائن کیا ہے اور کسی امتیازی سلوک کی بجائے ان کی دیگر مردوخواتین کے ساتھ ہی ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ شہزادی الزبتھ 25اکتوبر 2001ءکو پید اہوئی تھیں۔ وہ بادشاہ فلپ اور ملکہ میٹلڈا کی سب سے بڑی بیٹی اور ولی عہد ہیں۔