نواز شریف سیاسی میدان میں ایکٹو، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

نواز شریف سیاسی میدان میں ایکٹو، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نواز شریف سیاسی میدان میں ایکٹو، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن سے اپوزیشن کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف  سے رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مزید :

قومی -