سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان اور ان کی کابینہ سے دوگنا سے بھی زیادہ ٹیکس جمع کرایا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان اور ان کی کابینہ سے دوگنا سے بھی ...
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان اور ان کی کابینہ سے دوگنا سے بھی زیادہ ٹیکس جمع کرایا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی ہے جس میں سال 2018 میں ارکان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات درج ہیں۔

ایف بی آر ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے سال 2018 کے دوران 24 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا۔ اس بارے میں سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہیں ایئر بلیو سے منافع کی مد میں کئی سال کی پھنسی ہوئی رقم ملی تھی جس کی وجہ سے ان کی آمدن زیادہ ہوئی اور اسی لیے انہوں نے ٹیکس بھی زیادہ ادا کیا۔

نجی ٹی وی سماء کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اکیلے جتنا ٹیکس دیا ہے اتنا وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ نے بھی نہیں دیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے 25 ارکان سے دوگنا سے بھی زیادہ ٹیکس دیا ہے۔ ایف بی آر ٹٰیکس ڈائریکٹری کے مطابق کابینہ کے 25 اراکین اور وزیر اعظم عمران خان نے اجتماعی طور پر 11 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -