مولانا فضل الرحمان "حلوہ" کی بجائے "جلوہ "کیلئے تیار رہیں ، فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کی اے پی سی پر طنز کے تیر چلا دیئے

مولانا فضل الرحمان "حلوہ" کی بجائے "جلوہ "کیلئے تیار رہیں ، فیاض الحسن چوہان ...
مولانا فضل الرحمان

  

میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپوزیشن کی اے پی سی  الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کانفرنس ہوگی ،مولانا فضل الرحمن "حلوہ" کی بجائے "جلوہ" کے لئے تیار رہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق دورہ میاں چنوں کے موقع  پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کا ملک میں واپس نہ آنا ان کے اپنے ہی لئے نقصان دہ ہے، ان پر  اب چور کیساتھ اشتہاری کا ٹیگ بھی لگ چکا ہے، نواز شریف کو ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس دینی ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دو روز بعد اپوزیشن کی ہونے والی اے پی سی  الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کانفرنس ہوگی ،مولانا فضل الرحمان "حلوہ " کی بجائے" جلوہ" کے لئے تیار رہیں۔انہوں  نے کہا کہ  مہنگائی میں اضافہ کی وجہ  سابقہ ادوار  میں  نواز زرداری حکومتوں کی پالیسیاں ہیں،وزیر اعظم ملکی سیاست کے شاہین ہیں، وہ چالیس سال تک ملک لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچا کر دم لینگے،وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر قیات پنجاب ماضی کے برعکس ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے،وزیر اعلی عثمان بزادر کی ٹھوس اور عملی پالیسیوں کی وجہ سے اب مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے پنجاب حکومت پولیس ریفارمز پر بھی  کام کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -خانیوال -