پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ن لیگی اراکین کون تھے اور اب اُن کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے؟عظمیٰ بخاری نے انکشاف کردیا 

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ن لیگی اراکین کون تھے اور اب ...
 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ن لیگی اراکین کون تھے اور اب اُن کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے؟عظمیٰ بخاری نے انکشاف کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب  کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ارکان کے نام سامنے آگئے ہیں، کچھ ارکان اپنی مجبوری کے باعث نہیں شرکت کرسکے تھے، دوسروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل "سما نیوز" کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اعتراف کرتی ہوں کہ ہمارے کچھ ارکان کمزور دل ہیں جو ایک فون کال پر ڈرجاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم ووٹ چور ہیں، انہیں ہارس ٹریڈنگ کرنے پر شرم آنی چاہیے ۔ میاں نوازشریف کی واپسی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی نوازشریف کی واپسی ممکن نہیں ہے ،ہم انہیں چاہ کر بھی واپس نہیں لا سکتے کیونکہ ان کی میڈیکل رپورٹس میں لکھا ہے کہ وہ ابھی سفر نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں بھی یہی کہا ہے کہ جب ڈاکٹرز سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو وہ واپس آجائیں گے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اے پی سی میں شریک ہوں گی،جو بھی فیصلہ ہو گا میاں نوازشریف کو اس سے آگاہ کیا جائے گا او ر کسی بھی فیصلے سے پہلے ان کی اجازت لی جائے گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہر پارٹی کا اپنااپنا نقطہ نظر ہے لیکن اے پی سی کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ متفقہ ہو گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -