سعودی بادشاہ نے لندن میں نواز شریف کو کیا پیغام پہنچایا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

سعودی بادشاہ نے لندن میں نواز شریف کو کیا پیغام پہنچایا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
سعودی بادشاہ نے لندن میں نواز شریف کو کیا پیغام پہنچایا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرائڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نمائندوں نے ملاقات کی اور اہم ترین پیغام پہنچایا۔

فرائڈے ٹائمز کی جانب سے اپنی خبر میں کسی کا نام لینے کی بجائے " مردِ آہن" اور "ال کنگ" کے اشارے استعمال کیے گئے ہیں ۔ نیا دور نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مردِ آہن سے مراد سابق وزیر اعظم نواز شریف جبکہ ال کنگ کا مطلب سعودی عرب کے بادشاہ محمد بن سلمان ہیں۔

فرائڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ مردِ آہن سے ال کنگ کے 2 نمائندوں نے ہائڈ پارک میں ملاقات کی، ان کے پاس بادشاہ کا خصوصی شاہی پیغام بھی تھا۔ سابق وزیر اعظم سے گزشتہ ماہ بھی ملاقات کی گئی تھی۔

مردِ آہن اور ال کنگ کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مردِ آہن نے ملک میں فرقہ واریت کی نئی لہر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور شاہی پیغام رسانوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے ملک میں جاری قتل و غارت کے بالکل بھی حامی نہیں ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -