قصور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

قصور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ
قصور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور کے گردونواح میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔

نجی ٹٰی وی دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ چار روز میں قصور کے مختلف علاقوں سے تین بچوں کو اغواکیا گیا۔ اغوا کیے گئے بچوں کے مقدمات تھانہ کنگن پوراور الہٰ باد میں درج کروائے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کی گرفتاری کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ پولیس حکام نے بچوں کو جلد بازیاب کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔