الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تعیناتی، شہباز شریف نے نام تجویز کردئیے

 الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تعیناتی، شہباز شریف نے نام تجویز کردئیے
 الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تعیناتی، شہباز شریف نے نام تجویز کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کے ممبرز  کی تعیناتی کے لیے نام تجویز کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس (ر)مشتاق احمد ، جسٹس(ر)طارق افتخار، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر،خالد مقصود اور عرفان علی جبکہ ممبر خیبرپختونخوا کے لیے افسر شاہ ،سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے ہیں۔وزیراعظم نے 26 اگست کو الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تعیناتی کے لیے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تعیناتی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔

مزید :

قومی -