نیوزی لینڈ کی ٹیم آج وطن واپس روانہ ہو گی 

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج وطن واپس روانہ ہو گی 
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج وطن واپس روانہ ہو گی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا۔ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرے گا۔

مزید :

کھیل -