عمر شریف کے ساتھ کون کون امریکہ جائے گا اور مزید کتنے دن لگ سکتے ہیں ؟ معروف صحافی وسیم بادامی نے پریشان کن بات بتا دی

عمر شریف کے ساتھ کون کون امریکہ جائے گا اور مزید کتنے دن لگ سکتے ہیں ؟ معروف ...
عمر شریف کے ساتھ کون کون امریکہ جائے گا اور مزید کتنے دن لگ سکتے ہیں ؟ معروف صحافی وسیم بادامی نے پریشان کن بات بتا دی
سورس: File Photo

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کے ساتھ ایئر ایمبولینس میں خاندان کے 2 افراد امریکہ روانہ ہوں گے جبکہ معروف صحافی وسیم بادامی نے کہا ہے کہ بظاہر انتظامات مکمل ہیں تاہم کاغذی کارروائیوں کی وجہ سے ابھی مزید چار پانچ دن لگ سکتے ہیں۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی امریکہ منتقلی کےلئے ایئر ایمبولینس جلد کراچی پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے اخراجات کی ادائیگی جلد ہونے کی امید ہے۔جواد شریف نے یہ بھی کہا کہ ایئر ایمبولینس میں طبی عملے کے علاوہ خاندان کے 2 افراد روانہ ہوں گے۔

دوسری طرف معروف صحافی وسیم بادامی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمر شریف ابھی تک کراچی میں ہیں،ویزہ اور ائیر ایمبولینس کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں،سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے رقم ائیرایمبولینس کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے،کچھ کاغذی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ابھی چار پانچ دن مزید لگ سکتے ہیں۔

اداکارعمرشریف کی اہلیہ زرین عمرنےکہاہےکہ امریکہ کےجارج واشنگٹن ہسپتال میں اُن کے شوہر کے علاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،امریکی حکومت نے انہیں ویزے جاری کردیے ہیں اور علاج کے لیے امریکہ جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ  ایئر ایمبولینس کا تمام تر خرچہ سندھ حکومت اُٹھائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -