عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،نیلم جبار

    عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،نیلم جبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ موجودہ سرکار کے احساس پروگرام صرف نام کے ہیں حالانکہ حکومت کو عوام کے مسائل کا کوئی احساس ہی نہیں عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں۔

، احساس کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو عوام کی تکلیفوں کا احساس ہی نہیں ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا ہے، ہماری جدوجہدغربت کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صدر مملکت آصف زرداری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے، نواز شریف اورعمران خان بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مخالف تھے، مخالفین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مذاق اڑاتے تھے لیکن دنیا نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عورتوں کو معاشی اور سیاسی لحاظ سے طاقتور بنانا چاہتی ہے خواتین ترقی کریں گی تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔ موجودہ حکومت میں لوگ بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔