بجلی بلوں پر 35فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں، معاشی دہشتگردی کو مسترد کرتے ہیں: شہباز شریف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس عائد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی بلوں میں ایڈیشنل ٹیکس لاگو ہو گا، ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی بل میں 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہو گا، ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ٹیکس ہوگا۔آرڈیننس کے تحت ماہانہ 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ٹیکس ہوگا، 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ایڈوانس ٹیکس ہو گا۔ا?رڈیننس کے تحت ماہانہ 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد ٹیکس ہو گا، ماہانہ 75 ہزار سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، صدارتی آرڈیننس کے تحت بجلی بلوں میں ایڈوانس ٹیکس نافذ ہوگا۔
ایڈوانس ٹیکس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا،تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5سے 35فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے اس ظلم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے،ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا،بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ہے،بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہاہے۔
شہباز کا ردعمل