گزشتہ 24گھنٹوں میں کو رونا کے مزید 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں؟ جانئے

گزشتہ 24گھنٹوں میں کو رونا کے مزید 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں؟ ...
گزشتہ 24گھنٹوں میں کو رونا کے مزید 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے سبب مزید63افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں چار لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میں چار لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 پنجاب میں 12 ہزار 365، سندھ میں 7 ہزار 243، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 374، اسلام آباد میں 899، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض جان کی بازی ہا ر چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -