نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کس وقت واپسی کیلئے روانہ ہو گی اور جہاز پہلے کس ملک جائے گا ؟ جانئے 

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کس وقت واپسی کیلئے روانہ ہو گی اور جہاز پہلے کس ملک جائے ...
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج کس وقت واپسی کیلئے روانہ ہو گی اور جہاز پہلے کس ملک جائے گا ؟ جانئے 

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج (ہفتے ) شام6 بجے خصوصی طیارے پر  اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرے گا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

مزید :

کھیل -